مریم نواز کو کربلا کی سنت کو پورا کرنا ہوگا ، کیپٹن صفدر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مریم نواز کےخاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہےکہ مریم نواز کو کربلا کی سنت کو پورا کرنا ہوگا ،یزیدیوں کے خلاف نعرہ حق بلند کرنا ہوگا، کیپٹن(ر)صفدر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکو مریم نواز کے لیے ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہیے تھے،میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز عظیم باپ کی بیٹٰی اور عظیم دادا کی پوتی ہے جس نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے ، مریم نواز کو کربلا کی سنت کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں ظلم کی فضا قائم ہے اور کربلا میں بی بی اسلام اللہ علیہ کی

سنت کے مطابق گھر کی خواتین کو اس وقت گھر سے نکلنا پڑتا ہے جب ظلم کی انتہاء ہو اور یزید کا سورج سوا نیزے پر ہوتا ہوتا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ تھا کہ مریم نواز کو بھی ایسی سنت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح (رح) پر بھی سیاسی انتقام کی آگ برسی تھی ، ان کے خلاف بھی کاروائیاں بھی کی گئیں تھیں لیکن وہ گھر نہیں بیٹھیں تھیں ، ان کی کتاب” مائی برادر ” کو پاکستان میں بین کیا گیا تھا جبکہ ریڈیو پا کستان پر ان کی تقریر کو بھی آن آئیر ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ کیپٹن(ر)صفدر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز بھی یزیدیوں کے ساتھ ٹکرانے کے لے تیار ہیں ، اور ان تائید کے لیے بھی 22 کروڑ عوام تیار بیٹھی ہیں۔واضح رہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ کوئی بندہ چاہے ساری زندگی غیروں کا نام لیتا رہے لیکن جب عمل کی بات آئے تو اہل بیت کی ہی مثال یاد آتی ہے،جبکہ کچھ صارفین نے کیپٹن ر صفدر پر ناموس رسالت (ص) لگانے کا بھی کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں