سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا، باغی لیگی رہنمائوں کا پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ کے باغی رہنما نشاط ڈاہا نے پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لیے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے۔ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ ہم سے زبردستی استفعے نہیں لے سکتے۔نشاط ڈاہا نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری نے نواز شریف کو غدار کہا تھا۔

راناثناءاللہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتے۔جب ہمارے ساتھ لوگ ملیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا۔واضح رہے کہ ن لیگ نے 5 باغی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے سیکٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔۔پارٹی سے نکالے جانے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری،جلیل شرقپوری شامل تھے۔ محمد فیصل خان نیازی،نشاط ڈاہا،محمد غیاث الدین بھی پارٹی سے نکالے جانے والے رہنماؤں میں شامل ہیں۔ فیٹف ووٹنگ میں غیر حاضر ن لیگ کے پارلیمان کے ارکان کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ، جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں