کراچی پولیس کا بڑا ’’کارنامہ‘‘، شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں ماردیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں مار دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع یونی سینٹرپر تین دوست آپس مذاق کر رہے تھے کہ مدد گارون فائیو کے اہلکاروں نے ڈکیتی مزاحمت سمجھ کرفائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،جاں بحق شخص کی شناخت سینتیس سالہ اسلم اورزخمی کی شناخت وقار سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے کی۔ دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اورمددگار ون فائیو کے اہلکار سمجھے واردات ہورہی ہے۔فائرنگ کرنے والے اہلکار میٹھادر

تھانے میں ڈیوٹی پر مامور تھے انہیں گرفتار کرکے میٹھا در تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ون فائیو کے اہلکار عمران حبیب، عمران اور سرفراز کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے بھی فائرنگ واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ڈی آئی جی ساوَتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو کے اہلکار نے فائرنگ مشکوک جانتے ہوئے کی۔ مددگار 15 پولیس کے تینوں اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے اور ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گولیوں کا نشانہ بننے والے دونوں افراد نے ہاتھ بھی کھڑے کیے تھے مگر پولیس نے پھر بھی فائرنگ کر دی۔ایک عینی شاہد نے ہم نیوز کو بتایا کہ دو لڑکے آپس میں مذاق کر رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا پولیس نے ہوائی فائرنگ یا ٹانگ پر گولی مارنے کے بجائے سینے میں گولی ماری۔پولیس بھی عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں