پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ، امدادی ٹیمیں روانہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مردان(نیوز ڈیسک)مردان کے علاقے جج بازار میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے جج بازار میں زور دار دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ ہوگئیں۔دھماکے کی نوعیت کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا، دھماکے سے کئی دکانوں، گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔سکیورٹی فورسز نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرلی گئی ہے دھماکا سائیکل پر نصب بادوری مواد پھٹنے سے ہوا، جس میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، اور سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں