بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فی الفور مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو رہا کرے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو رہا کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اورگرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کلئےھ استعمال کرنا بند کریں ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ سنگین الزامات میں

مفرورڈکٹیٹرکو نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا اورنہ گرفتارکیا جاتی ہے عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پرسنگین الزمات ہیں مگرانہیں نیب طلب نہیں کرتا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا،حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفرنہیں رکے گا ۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو گرفتار کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں جسٹس سردار نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران شہباز شریف کی طرف سے بولنے کی اجازت مانگنے پر جج نے کہا کہ ابھی وکلا دلائل دے رہے ہیں اگر کوئی بات رہ جائے تو آپ اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں صفحات پر مشتمل 58 والیمز میں شہباز شریف کے خلاف کوئی دستاویزی شہادت موجود نہیں ہے، شریف گروپ آف کمپنیز کے کسی ریکارڈ سے شہباز شریف کا کوئی لینا دینا نہیں ہے جب کہ شریف گروپ آف کمپنیز وہ کمپنیاں ہیں جن میں شہباز شریف کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں