ن لیگ کی قیادت مریم نوازکریں گی، شہباز شریف کی گرفتاری پر نواز شریف کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے آج منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے متعدد پارٹی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔نواز شریف نے آن لائن اجلاس بھی طلب کر لیا۔مریم نوا زکو اہم ذمہ داری ملنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مریم نوازکو احتجاجی تحریک کی قیادت سونپی جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایات دے دی ہیں کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں۔پارٹی اجلاس کی بھی قیادت کریں گی۔ن لیگ میں ایڈوئزائری بورڈ بنانے کی بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری کے پیش نظر متبادل قیادت کیلئے پارٹی میں مشاورت شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا پارٹی میں کردار مزید بڑھ جائیگا جبکہ پارلیمنٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عدم موجودگی میں بزنس ایڈوائزری بورڈ اپوزیشن لیڈر کے متبادل کے طور پر کام کرے گا ۔شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ملکی سیاست بالخصوص احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قیادت نواز شریف کریں گے۔مریم نوازنے کہا کہ میرےخلاف بھی ریفرنس دائرنہیں ہوا لیکن پہلےگرفتارکیاگیا۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اے پی سی کے اعلامیے پر عمل درآمد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نا تجربہ کار شخص کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے۔انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جیتیں یا ہاریں لیکن ن لیگ حکومت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس کو چاہیں گے، ذمہ داریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لیڈ کریں گے اور ہم سب فالو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اے پی سی کی تحریک سے خوفزدہ ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی جارہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ عمران خان خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں کہ استعفے دیں تو الیکشن کرادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دے دیے تو الیکشن کرانا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں