مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کشمیریوں، پاکستانیوں، سکھوں اور دیگر اقلیتیوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیریوں، پاکستانیوں، سکھوں اور دیگر اقلیتیوں نے نیویارک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نازی مودی اور انتہا پسند بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کو نہ صرف مقبوضہ وادی بلکہ پورے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے۔ہفتہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ورچوئل اجلاس میں نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر

کشمیریوں، پاکستانیوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ انتہاپسند مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بھارتی مسلح افواج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف اور تحریک آزادی کشمیر اور خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مظاہرین نے مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی فاشسٹ حکومت کی گھنائونی سازش کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نازی مودی اور انتہا پسند بھارتی اجنتا پارٹی کی حکومت کو نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پورے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں