رائیونڈ کی 1400کنال اراضی کیسے خریدیں ؟نیب نے مریم نواز کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں اوردیگر تفصیلات 11 اگست تک طلب کرلی ہیں ، نیب نے مریم نواز سے اراضی خریدنے کے لیے رقم ، ٹیکس اور ڈیوٹی سے متعلق دریافت کیا ہے۔نیب لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز 1440 کنال اراضی کی رسیدیں اوردستاویزات 11اگست کو ساتھ لائیں، اس اراضی میں اگر کچھ فروخت کی گئی ہے تو اسکی تفصیلات بھی فراہم کریں ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ آیا یہ کمرشل استعمال میں ہے یا پھر اس پر کاشتکاری کی جا رہی ہے۔نیب کے مطابق مریم نواز پررائے ونڈ میں انتہائی سستے داموں

غیر قانونی اراضی خریدنے کا الزام ہے، اسکے علاوہ شریف خاندان کی جانب سے بھی 2013ء میں 3 ہزار 568کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی، سب سے زیادہ اراضی نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 ء کنال ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ،12ایکڑ اراضی منتقل ہوئی، زمین کی منتقلی میں بھی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، 2015 ءمیں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے ذریعے لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا اور شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات روکنے کیلئے تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔مریم نواز ایون فیلڈ(لندن فلیٹس) ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر رکھی ہے۔حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی لاہور ہائی کورٹ کے پاس جمع ہے۔اس سے قبل نیب نے مریم نواز کو2019 میں شوگر ملز کیس میں گرفتار بھی کیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس میں آٹھ اگست کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد اور پی ایم ایل (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں