طلال چوہدری کا ایک سال سے عائشہ رجب کے گھر آنا جانا تھا،علاقہ مکینوں کا موقف بھی سامنے آگیا

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے جھگڑے کے حوالے سے علاقہ مکینوں کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا گزشتہ ایک سال سے اس گھر میں آنا جا تھا ، وہ پہلے ہمیشیہ رات کو بارہ بجے سے پہلے آتے تھے ، تاہم واقعے کے روز رات دو بج کر چالیس منٹ پر آئے ، جبکہ ان کی گیٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈ سے بھی تلخ کلامی ہوئی کیونکہ گارڈ نے کہا تھا کہ پہلے اہلخانہ سے اس کی بات کروائی جائے پھر وہ انہیں جانے دیں گے لیکن طلال چوہدری نے گارڈ کی بات نہ مانی اور زبردستی اندر آگئے ،

تاہم جیسے ہی وہ گھر میں گئے تو ان کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں وہ فوری باہر آئے اور اپنے پرائیویٹ گارڈ کو پکارا ۔اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ایس ڈی پی او پیپلز کالونی عبدالخالق ہوں گے، کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کمیٹی طلال چوہدری اور ایم این اے عائشہ رجب کے بیانات ریکارڈ کرے گی، کمیٹی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی بھی تجویز کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے کیس کو دبائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، دوسری طرف طلال چوہدری کو عائشہ رجب سے تنازع کے بعد پارٹی میں مشکلات کا سامنا ہے، فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی کا بڑا دھڑا طلال چوہدری کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔رانا ثنا اللہ کے دھڑے کی جانب سے بھی طلال چوہدری کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خواتین ارکان کی جانب سے بھی طلال چوہدری کے خلاف کارروائی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں، ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ن لیگ کا کوئی بھی اہم رہنماطلال چوہدری سے ملنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں