زیادتی کے واقعات میں اضافے کا سبب عریانیت اور فحاشی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانت اور فحاشی پر پریشان ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اس کی روک تھام کے لیے ہدایت کی ہے کیونکہ ایسا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستانی معاشرے کی سماجی و مذہبی اقدار تباہ ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے مجھ سے اس حوالے سے ایک دو بار نہیں بلکہ 15 سے زائد مرتبہ بات کی۔وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی میڈیا اور سوشل میڈیا اور اس کی ایپلی کیشنز کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی کی روک

تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیراعظم کہتے ہیں عریانیت کی وجہ سے بچوں اور خواتین کے ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔شبلی فراز نے مزید بتایا کہ حال ہی میں وزیراعظم نے بتایا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس معاشرے کی اقدار کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہیں لہذا اسے بلاک کرنا چاہئیے۔وزیراعظم کو بتایا کہ سب سے پہلے ان ایپس سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ معاشرے کا احترام کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر اخلاقی معوا شئیر نہ ہو۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایسے شخص ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی مغرب میں گزاری لیکن وہ ہماری سماجی و ثقافتی اقدار کو سمجھتے ہیں جن کا تفظ کرنا چائیے۔دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے چوری کے پیسے کی واپسی کیلئے فریم ورک کی تجویز ان کے کرپشن کےخلاف پختہ عزم کاواضح اظہارہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ وزیراعظم نے کورونا وباء سمیت تمام اہم عالمی امور پرگفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا، انہوں نے اقوام عالم کوباورکرایا کہ کشمیریوں کےحق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں