سمجھ نہیں آرہی پاک فوج کو وضاحت دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی،محمد زبیر

اسلام اباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکو یہ وضاحت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، جب آپ ایک ملاقات میں اتنے گھنٹے بیٹھیں گے تو نواز شریف اور مریم نواز پرتو بات ہو گی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں آرمی چیف سے ہونیوالی

ملاقاتوں پر وضاحت دیتے ہوئےن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کو ایسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ جب آپ اتنی طویل بیٹھک کریں گے تو یقیناً نواز شریف اور مریم نواز کے ایشوز پر بھی بات ہوگی۔ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ لیگل کیسز میں زیادتیاں ہوئی ہیں۔میں اگر سیاست میں نہ بھی ہوتا تو بھی یہ باتیں کہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں