30ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبریں،حکومت نے وضاحت کردی

گلگت(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم عبدالجہاں خان نے کہاہے کہ تیس ستمبر تک گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی افواہیں پھیلانے اور جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے، صوبائی حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،1800 اساتذہ کے ٹیسٹ لیے گئے تھے، ان میں سے صرف پچاس اساتذہ کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، یہ عام حالت میں ہوتا ہے، اس کیلئے تعلیمی ادارے کیوں بند کریں گے ،جس چینل نے گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی جھوٹی خبر دی ہے اس چینل کے خلاف پیمرا رولز

کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں کو بدستور کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیرتعلیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھی تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ہاں البتہ جس سکول میں مسئلہ پیش آئے گا اس کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے، والدین بچوں کو سکول اور کالجوں میں بھیجتے رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، ہمارا شروع سے یہ موقف رہا ہے جب ساری چیزیں اوپن ہیں تو تعلیمی اداروں کو کیوں بند کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں