جڑواں بہنوں کے میٹرک کے نمبر بھی مساوی آگئے

گجرانوالہ(نیوز ڈیسک) دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے ہم شکل ہونے کے ساتھ میٹرک کا رزلٹ بھی ایک ہی جیسا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی ہونہار دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے میٹرک کے امتحان میں بالترتیب 1064، 1064 نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں بہنوں کے چہرے ایک جیسے ہونے کے بعد اب ان کی میٹرک کی مارک شیٹ بھی ایک ہی جیسی ہوگئی ہے۔لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں شروع سے ہی ایک پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں، دونوں بہنوں کی پسند

بھی ایک جیسی ہے اور جوتے کپڑے جیولری ایک جیسی پہنتی ہیں، اور اب میٹرک میں دونوں بیٹیوں کے مساوی نمبر آنے پر بے حد خوشی ہے، دونوں بہنیں ایک ہی کالج میں داخل لیں گی۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک سبزی فروش مسیحی طالب علم نے اپنے اسکول کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ بنا دیا ، روحان اشفاق نے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1033 نمبر حاصل کیے ، جو ان کے اسکول کی تاریخ میں کسی بھی طالب علم کے سب سے زیادہ نمبر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں