حکومت کاپبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی آپریشن مکمل بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی سفر کو مکمل طور پرکھول دیا گیا ہے، 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔جبکہ یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں سفر کرسکیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے۔ میرج ہالز کو 15 ستمبرسے کھولا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت پیر سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سینما، تھیٹرز اور پبلک پارکس کو 10اگست سے کھول دیا جائے گا۔ جمز اور کلب کو بھی 10اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وٹی پارلرز اور مزاروں کو بھی کھولا جارہا ہے۔ مارکیٹوں پر وقت کی پابندی اور ہفتہ، اتوار کی چھٹی ختم کی جارہی ہے۔ تماشائیوں کے بغیر اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی بھی اجازت ہوگی۔ ریلوے اور ایئر لائن فری آپریٹ کرسکیں گے۔ ریلوےا ور ایئر لائن میں سیٹیں چھوڑنے کی بندش ستمبر کے آخر تک برقرار ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ 14اگست کے لیے خصوصی احکامات جاری ہوں گے۔ محرم سے متعلق علمائے کرام کے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائی جاچکی ہیں۔ عوام کے تعاون سے صورتحال کنٹرول میں آئی۔ یکم اکتوبر سے مسافر جہازوں میں نارمل سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ایران میں گزشتہ 2ہفتوں سے کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 50ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے، ہلاکتیں زیادہ ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں