نوازشریف کی جارحانہ تقریر، چوہدری شجاعت برس پڑے ، بہت کچھ کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مشیروں نے ان کے پاؤں پر پھر کلہاڑی ماری۔چودھری شجاعت حسین نے اپوزیشن کی اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ نوازشریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا، اب عوام دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی، فیصلے نوازشریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں، انہوں نے اداروں پر انتخابات کو ہائی جیک کرنے اور بددیانتی کا الزام لگایا جبکہ یہی کام وہ خود وزیراعظم بننے کیلئے کر چکے ہیں، چیئرمین نیب پر بات کرنے سے پہلے

سوچنا چاہئے تھا کہ ان کی نامزدگی خود انہوں نے ہی کی تھی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف نے 1990ء کے الیکشن میں دن بارہ بجے خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے شام کو اعلان کرنا تھا، اس وقت نوازشریف نے ہی الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ فوج الیکشن کی ذمہ داری لے، اس وقت فوج اچھی تھی اب بری ہوگئی، نوازشریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا جبکہ اس لیبارٹری کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی، انہوں نے اپنی تقریر میں رگنگ کا حوالہ تو دیا لیکن اپنے حق میں کی گئی دھاندلی کو بھول گئے۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جن مشیروں نے تقریر لکھی اور کروائی انہوں نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، ان کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ نوازشریف سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں، انہوں نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا، انہیں بطور وزیراعظم قومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں