نواز شریف کا پاک فوج کیخلاف اعلان جنگ، اس کے ردعمل کیلئے بھی تیار ہوجائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف تقریر کرتے ہوئے بہت ہشاش بشاش نظر آئے ، اب عدالت میں یہ سوال اٹھایا جائے گا کہ جو آدمی اتنا صحت مند ہے وہ واپس کیوں نہیں آتا ، لیکن واپس وہ آ نہیں سکتے کیوںکہ اس کا مطلب جیل جانا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا ان حالات میں جب ملکی دفاع کو سنگین خطرات لاحق ہیں ، اس کا ردعمل بھی آئے گا ، پہلے ہی ان پر الزامات ہیں جن میں سے بعض درست ہیں ، نواز شریف نے

مودی کے ساتھ نیپال میں خفیہ ملاقات کی ، جس کی خبر بھارتی صحافی نے دی ، مودی جب ان کے گھر آئے تو خاندان کے تمام مردوں نے ان کا خیر مقدم کرنے کیلئے بھارتی پگڑیاں پہنی ، مظفر آباد کے جلسے میں کہا کہ اتنا ظلم کشمیریوں پر بھارتی فوج نے نہیں کیا جتنا پاک فوج نے کیا ۔تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں عدالتوں پر بڑا دباو ہے تو عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پیش ہوں ، عدلیہ نے ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ نرمی کی ، 73سالہ تاریخ میں یہ پلے سزا یافتہ انسان ہیں جنہیں باہر جانے کی جازت دی گئی ، وہ معاہدہ بھی انہوں نے توڑ دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں