فوج کا کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں، عسکری قیادت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عسکری قیادت نے فوج کو تمام سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر اصرار کیا ہے۔عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ فوج کا کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماؤں سے گفتگو ہوئی ہے۔عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر تیز اور موثر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور قومی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔عسکری قیادت نے فوج

کو تمام سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر اصرار کیا۔عسکری قیادت نے کہا کہ فوج کا کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں۔ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی۔عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور دیا ہے۔عسکری قیادت نے کہا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات کے حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں