ٹوئٹر کے بعد نواز شریف نے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ بھی بنالی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کےبعد یو،ٹیوب چینل اور محمد نواز شریف کے نام سے ویب سائٹ بھی بنالی ہے، سئنیر تجزہ نگارحبیب اکرم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سوشل میڈیا سرگرم ہو گئے ہیں جس کی بنیا دی وجہ اے پی سی کی تیاری ہے ، میاں نواز شریف اپنا بیان براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو سنائیں ،گے جس کے لے انھوں نے مکمل تیاری کر رکھی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سرگرم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں کسی نرم رویے کی امید نہیں دیکھائی نہیں دے رہی جس کی

وجہ سے وہ یہ اقدامات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں یہ بتایا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنا اکاؤنٹ بنایا ہے،مریم نواز نےاپنے والد کی جانب سے اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کی تھی ۔سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیاکی کسی ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنایا ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کے سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ، حکمران جماعت کے وزیر علی زیدی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پہلے ٹویٹ پر غیر اخلا قی ردعمل دیا ہےجن میں ان کا کہنا تھا کہ بے “غیرتوں کو ووٹ” نا دو۔علی زیدی کے ٹویٹ پر صارفین نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اخلاقیات کا درس دیا۔واضح رہے کہ اے پی سی کا اجلاس 20ستمبر کو منعقد کیا گیا ہے جس پر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے اور بعدازاں ان کے سوشل میڈیا ونگ سے ان کی تقاریر اور گفتگو نشر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں