خبردار !کوئی نوازشریف کا بیان نشر مت کرے، حکومت کامیڈیا کو انتباہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم حکومتی ترجمان شہباز گل نے میڈیا چینلز کو خبردار کر دیا ہے کہ کوئی بھی نواز شریف کا بیان مت چلائے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ‘اگر مفرور مجرم نواز شریف نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کیا اور وہ نشر ہوا تو پیمرا سمیت دیگر قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے’۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دے’۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا

کہ ‘شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں’۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق نواز شریف اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی دعوت قبول کر لی ہے۔نواز شریف کو گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ حزب اختلاف کی اے پی سی 20 ستمبر کو ہو گی۔ جس میں مسلم لیگ ن کا گیارہ رکنی وفد شہباز شریف کی زیرقیادت شرکت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں