صدر پاکستان اور وزیراعظم کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ، جس میں وزیراعظم نے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری خرچ پروی آئی پی اخراجات

کاکلچرختم کریں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانون سازی پر کام تیز کر دیا ہے ، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے ، انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا اس بابت کہنا تھا کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہو گا۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا، بل کی منظوری کے بعد صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا جس کی وجہ سے سیکیورٹی، ملازمین،کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سابق صدور اور وزرا کا سرکاری ریکارڈ بھی وزیراعظم کو پیش کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں