عثمان بزدار کا ماضی،حال کی طرح روشن ہے،انجینئر افتخار چوہدری

اسلام آباد(وہاب علوی سے)ترجمان حکومت پنجاب انجینئر افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ سستی شہرت اور یو ٹیوب پر سبسکرائب ہونے کے چکر میں جو لوگ پنجاب کے ہر دل عزیز اور ایماندار وزیر اعلی عثمان بزدار کی کردار کشی کر رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔بزدار کی تحصیل نظامت کے دوران کوئی آتشزدگی کا واقع نہیں ہوا ۔عثمان بزدار پر انگلی اٹھانے والے جن کے اشاروں پر کھیل رہے ہیں وہ بیرون ملک سڑکوں ہر دل رہے ہیں۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ ایک مدت بعد پنجاب کو نیک نام وزیر اعلی ملا ہے جس نے خون کی ندیاں نہیں بہائیں اور نہ کوئی سبزہ زار کیا اور ماڈل ٹائون جیسے واقعات ہوئے۔

ان کی شرافت کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں پنجاب کے پسے ہوئے طبقے کی زندگی آسان ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی یو ٹیوب چینل پر ممبر بڑھانے کے لیے عزت دار لوگوں کی پگڑی نہ اچھالیں ایسے لوگوں کی گرچہ تعداد کم ہے لیکن فتنہ پردازی کرنے والے تھوڑے بھی بہت ہوتے ہیں۔ انجینئر افتخار نے کہا اگر اینکر عمران خان اتنے ہی سچے ہیں تو عدالتیں آزاد ہیں نیب بھی متحرک ہے وفاقی محتسب اعلی کا دفتر بھی کام کر رہا ہے جائیں اور جا کر عثمان بزدار کے خلاف کیس کریں بزدار سچے ہیں اب وہ عدالت میں جھوٹے شخص کو دیکھیں گے۔ جس کے لیے انہوں نے ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا ہے ۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہمیں اعلی قیادت نے اچھے کاموں کی تشہیر کا ہدف دیا ہے اگر قیادت اجازت دے تو ان جیسے صحافیوں کا جھوٹ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک پرنٹ میڈیا پر لے آئیں اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں ۔ترجمان حکومت پنجاب سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب انجینئر افتخار نے کہا کہ ہم عثمان بزدار کی کامیاب اور صاف قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ان کا دامن کرپشن سے پاک ہےاس سے پہلے یہی لوگ عثمان بزدار کو ناکام وزیر اعلی کہتے تھے آج جب ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں تو ان کی کردار کشی کی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔یہ سندھ نہیں جہاں صحافت کا گلہ گھونٹ دیا جاتا ہے پنجاب میں حق اظہار کی آزادی ہے لیکن اس کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں