سندھ حکومت کے23ستمبر کو اسکول نہ کھولنے کےفیصلے پر سندھ اور وفاق میں ٹھن گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے 23 ستمبر کوسکول نہ کھولنے کے سندھ حکومت کے فیصلے کی مخالفت کردی، انہوں نے کہا کہ سعید غنی پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھا ہوتا، دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 22 ستمبر کو این سی اوسی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے ٹویٹر پروزیرتعلیم سندھ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی۔

22 ستمبر کو این سی اوسی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ صورتحال اسی طرح رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔ یاد رہے سندھ حکومت نے 21 ستمبر سے سکول کھولنے کا فیصلہ مئوخر کردیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا مگر صورتحال قدرے بہتر تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت نہیں کھول رہے، صورتحال کا جائزہ لیں گے، 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلاسکتے ہیں، ابتر صورتحال پر مڈل کلاسز کی تاریخ بڑھاسکتے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا وفاقی وزیر تعلیم سے بات کروں گا، صورتحال خراب ہوتی نظر آتی ہے تو این سی او سی میٹنگ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمیں صورتحال کو دیکھتے ہوئے خود بھی فیصلہ کرنا چاہیے، جانتے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے مگر بچوں کی صحت پر کوئی سجھوتہ نہیں، سکول کھولنے کے باوجود آن لائن کلاسز کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں