مکہ مکرمہ پر قدرت کا خصوصی کرم ہوگیا، 79ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو گئے

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) دُنیا بھر میں کورونا کی وبا نے لوگوں کو کئی ماہ سے خوف وہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس وبا کے باعث لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ کروڑوں افراد معاشی بحران کے باعث بے روزگار ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی کورونا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، تاہم اب کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے سب سے زیادہ کورونا مریض مکہ مکرمہ ریجن میں صحت یاب ہو چکے ہیں، جن کی گنتی 79 ہزار 274ہو گئی ہے۔ مکہ ریجن میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی گنتی اس وقت

3,079 رہ گئی ہے۔ تسلی بخش بات یہ ہے کہ ان تمام کے تمام مریضوں میں سے کسی کی بھی حالت تشویش ناک نہیں ہے ، سب مریض خطرے سے باہر ہیں جو اگلے چند روز میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔اس طرح مکہ میں کورونا کا جلد خاتمہ ممکن نظر آ رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز سے لے کر 17ستمبر تک مکہ مکرمہ کی 17 کمشنریوں میں کورونا کی وبا سے 82 ہزار 137 افراد متاثر ہوئے۔ جس کے باعث 1,784مریضوں کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران یومیہ اموات کی شرح میں کمی آ چکی ہے۔ مکہ مکرمہ کے بعد صحت یابیوں کے اعتبار سے الشرقیہ صوبے کا دوسرانمبر ہے۔یہاں پر بھی مریضوں کی بڑی گنتی صحت یاب ہو گئی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں صحت اداروں اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے کورونا دگائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ کاروباری مراکز اور دیگر عوامی مقامات میں ماسک کی پابندی نہ کرنے یا سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے والوں کو بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں کورونا مریضوں کی یومیہ گنتی ابھی تک خاصی زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں