پنجاب حکومت کے 50سے زائد ترجمانوں کی چھٹی کرنے کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں 50 سے زائد حکومتی ترجمانوں کی چھٹی کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وکل پرسنز، ایڈوائزرز، کوآرڈی نیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا ہے تاہم اب 50 سے زائد حکومتی ترجمانوں کی چھٹی کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ کمیٹی کے کئی ارکان کی جانب سے حساس معلومات پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی گئی۔سانحہ موٹروے کیس پر بھی بعض ترجمانوں نے اہم معلومات ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔حکومتی ترجمانوں کی چھٹی کرنا اس بات کا بھی اعتراف ہےکہ حکومت نے خود کیس خراب کیا۔

مرکزی ملزم کی جانب سے معلومات لیک کی گئیں اور کہا گیا کہ مرکزی ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ اس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔اس شخص کومرکزی ملزم قرار دے دیا گیا جو نہیں تھا۔کچھ حکومتی نمائندوں کے ترجمان بھی خود کو حکومتی ترجمان ظاہر کرتے تھے جس سے حکومتی ساکھ بھی متاثر ہوتی تھی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفیکیشن فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا،وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور کام کر رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا میاں انس ڈولہ اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں،اس کے علاوہ تمام فوکل پرسنز، ایڈوائزرز اور کوآرڈینیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔فیاض الحسن نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں ڈیجیٹل میڈیا کی تحصیل و ضلع لیول ٹیموں نے احسن طریقے سے کام کیا ہے،اب وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا وِنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور کا انتہائی اہم جزو ہے،پی ٹی آئی عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں