چھ ستمبر کو ہمارے بہادر سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے، افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس دن ہمارے بہادر سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، قوم وطن کے خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ دن جرات و بہادری، ایثار و قربانی کے استعارے کے ساتھ ساتھ ہماری

قومی تاریخ میں یکجہتی کی علامت ہے، قوم 1965ء کی طرح آج بھی متحد اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا، خولہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں پر جنگ مسلط کررکھی ہے، گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، کشمیری بھارت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، جب تک آخری کشمیری زندہ ہے آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں