افواج اور عوام پاکستان کے دفاع، ترقی اور وقار و خودمختاری کے لئے ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ چھ ستمبر 1965ء کو ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کی ، دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم 1965 کی جنگ کے شہداء کی شکر گزار ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہمیں اپنی مسلح افواج کی جدید صلاحیتوں پر ناز ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ مادر وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ستمبر 1965ء کو

پاکستانی قوم اور مسلح ا فواج نے بے مثال جذبے ، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، افواج اور عوام پاکستان کے دفاع، ترقی اور وقار و خودمختاری کے لئے ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ قوم 1965ء کی طرح آج بھی متحد اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہا ہے، عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دے

اپنا تبصرہ بھیجیں