پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں شاندار کمی کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں زبردستی کمی کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں زبردست کمی کر دی۔جمعے کو پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کرایوں میں کمی کا مقصد لوگوں کے لیے بچوں کے سکول کھلنے سے پہلے سستی تفریخ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پی آئی نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے مابین کرایوں کا نیا پیکج متعارف کروا دیا ہے۔کم کرایوں کے تحت پی آئی اے سے سفر

کرنے والے افراد 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرف 7 ہزار چار سو روپے جب کہ دو طرفہ صرف 13 ہزار پانچ سو روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف آٹھ چار سو روپے جب کہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا ہے۔یہ نیا پیکج کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے مابین متعارف کروایا گیا۔۔کرایوں میں پرکشش رعایت کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں