زرداری اور شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات طے پاگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کافی حد تک معاملات طے ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سابق صدر آصف زرداری اوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کافی حد تک معاملات طے ہو گئے ہیں لیکن وہ اس طرح سے طے نہیں ہوئے کہ ان میں سے کوئی آرہا ہے یا اس پر ایسا بھی نہیں ہے کہ فوری الیکشن ہونے جا رہا ہے ، اپوزیشن نہ تو اسمبلی سے باہر آنا چاہ

رہی تاکہ ان کے اوپر بات نہ آئے کہ حکومت کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی اور نہ چاہتے ہیں کہ ان کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج کے نتیجے میں یہ حکومت جائے بلکہ حکومت ایسے ہی رہے اور اسی طرح سے خود بخود گرے کیونکہ آنے والے دنوں میں سسٹم گرتا ہوا نظر آ ئے گا کیونکہ چند روز قبل ’پاز‘ کا بٹن ہٹ دیا گیا ہے ، یہی وجہ سے کہ اس وقت سب اپنی اپنی بات کر رہے ہیں ، کوئی ادھر سے ایک بات کہہ رہے ہیں کوئی ادھر سے دوسری بات کہہ رہے ہیں ، ایک طرف حکومتی اتحادی ہیں جن کا کوئی نہ کوئی بیان آ جاتا ہے دوسری طرف آپ دیکھیں اپنے دورے میں کسی جگہ آج شہباز شریف کہتے ہیں کہ اگرمیں نے 3 سال میں کراچی کو پیرس نہ بنایا تو میرا نام بدل دینا تو دوسری جانب عمران خان بڑا پیکج لے کر کراچی جا رہے ہیں تو سوال یہ ہے کہ وہ پیکج کس کو دیں گے کیونکہ میئر تو نہیں ہیں تو وہ یہ پیکج سندھ حکومت کو دیں گے کیونکہ ابھی تک کراچی میں تعیناتی کیلئے نئے کمشنر کا اعلان بھی نہیں ہوا اور شہر قائد میں جو بھی کمشنر آئے گا وہ پیپلزپارٹی کی مرضی سے ہی آئے گا جس کو پیپلزپارٹی کہے گی نہیں تو وہ نہیں آسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں