راجہ عبدالقدیر کی تاریخی ریلی نے باغ کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کردیا

باغ(نمائندہ خصوصی) باغ میں راجہ عبدالقدیر کی تاریخی استقبالی ریلی کے بعد تحریک انصاف باغ میں مقابلے کی پوزیشن میں آگئی، حلقہ وسطی کے بعد شرقی اور غربی باغ میں بھی تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی، تفصیلات کے مطابق راجہ عبدالقدیر کی استقبالی ریلی نے باغ کی سیاست کا رخ موڑ دیا ہے،تیرہ گھنٹے جاری رہنے والی اس ریلی میں سیکڑوں گاڑیوں نے شرکت کی، ارجہ سے بیس بگلہ تک جگہ جگہ والہانہ استقبال نے باغ کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کردیا ہے، ریلی کے بعد باغ میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، باغ کے سیاسی پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ریلی ایک بڑا پاور شو ہے

جس نے باغ کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، راجہ محمد سبیل خان مرحوم کے شو کے بعد راجہ عبدالقدیر خان باغ میں سب سے بڑی سیاسی سرگرمی دیکھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، باغ کے عوام نے بہت عرصے کے بعد کسی سیاسی رہنما کا اس طرح والہانہ استقبال کیا ہے، بارش کے باوجود کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، سیاسی تحزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریلی کے بعد تحریک انصاف باغ میں مقابلے کی پوزیشن میں آگئی ہے، وسطی باغ میں تحریک انصاف کی پوزیشن پہلے ہی مظبوط ہے، جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی وہ اس کی بھرپور حمایت کریں گے، وسطی کے بعد شرقی اور غربی باغ میں بھی تحریک انصاف کی پوزیشن مظبوط ہونے لگی ہے، غربی باغ میں بہت سی اہم شخصیات تحریک انصاف کا رخ کررہی ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مظبوط ہوگی، شرقی باغ میں بھی تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے، مبصرین کا کہنا ہے الیکشن سے ایک سال قبل راجہ عبدالقدیر کی کامیاب ریلی نے باغ میں تحریک انصاف میں نئی روح پھونک دی ہے، دوسری جماعتیں اور بڑے امیدوار بھی تسلیم کررہے ہیں کہ راجہ عبدالقدیر بڑا پاور شو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کا اثر باغ میں سیاست پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں