سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں، وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری، گزشتہ 10 روز سے ریجن میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔وادی کے برساتی نالے میں طغیانی

کی کیفیت ہے۔شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو ہدایات کی جاری ہیں کہ سیلابی ریلے سے دور رہیں۔ نجی ٹی وی ’الاخباریہ ‘ نے اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز سے ریجن میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کا مرکزی برساتی نالہ جس میں پانی سوکلومیٹر تک پہنچ چکا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے میں پانی اس سے قبل اتنا نہیں آیا جتنا اس برس آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں