جاپانی کمپنیاں پاکستانی ہنرمند افراد کیساتھ کام کی خواہشمند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی کمپنیاں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔کونینوری متسودا کا کہنا تھا کہ جاپان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور نرسنگ کیئر

کے شعبے میں تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔ جاپانی کمپنیاں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر کامیابی سے قابو پانے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جاپان میں پاکستانی افرادی قوت بھیجنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کورونا کے باعث ہنرمند افراد کو جاپان بھیجنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ پاکستانی ہنرمند افراد کو روزگار ملنے سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں