حکومت نے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری ونجی اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ تمام سرکاری ونجی اسکولز ایس اوپیز کیساتھ کھولے جائیں گے۔سندھ حکومت نے اسکولوں کی انتظامیہ ، طلبا ، اساتذہ کیلئے ایس او پیز جاری کیا ہے ، جس پر اسکول مالکان و انتظامیہ کو عمل درآمد ضروری ہے۔اسکولوں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی عمارتوں ، کلاس رومز میں باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کیا جائے، کلاس روم

میں طلبہ کے بڑے اجتماع سے بچنے کے لئے اسکول کے دن اور اوقات مقرر کریں اور پری پرائمری ، پرائمری ، لوئر سیکنڈری اور اپر سیکنڈری کے طلبا کو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے۔طلبہ اور اساتذہ کیلیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور صبح کی اسمبلی متعلقہ کلاس روم میں ہونی چاہئے جبکہ کوویڈ ۔19 علامات کے حامل طلبا ، اساتذہ اور دیگر عملے کو اسکولوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس او پیز کے مطابق اساتذہ کھانسی کے وقت طلبا کو منہ اور ناک ڈھانپنے کا درس دیں اور یقینی بنائیں کہ کلاس روم کا فرنیچر مناسب فاصلے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔طلبا سفر اور کلاس میں ماسک پہنیں ، اپنے ہاتھ بار بار دھوئے، چہرے کو مت چھوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں