خنجراب کے راستے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، قوم کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چین سے تجارت پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب کے راستے سے تجارت بحال ہوگئی ۔بدھ کو انہوں نے کہاکہ تجارت کی بحالی عارضی طور پر کی گئی ہے ، تاجر برادری طویل عرصے سے تجارت کی بحالی کا مطالبہ کررہی تھی ، پاک چین تجارت میں کورونا وباء کے باعث تعطل پیدا ہوا تھا ،تجارت کی بحالی وزارت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔دوسری جانب حکومت نے بہترین حکمت عملی سے سی پیک کے سب سے اہم منصوبے ایم ایل 1 کے اخراجات میں اربوں ڈالرز کی کمی کرلی، منصوبے کے باقاعدہ آغاز اور بجٹ کی

منظوری دے دی گئی، 9ارب ڈالر میں مکمل ہونے والے منصوبے کی لاگت 6ارب 80کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے6 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔اس حوالے سے حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جس کا افتتاح اسی سال کیا جائے گا، اور یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپگریڈیشن کی جائے گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکنک نے ریلوے کا منصوبہ ایم ایل ون منظور کر لیا، پشاور سے کراچی ایم ایل ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، جب کہ منصوبے کے تحت حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں