میگا منی لانڈرنگ ریفرنس، آصف زرداری اور فریال تالپور کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 9 ستمبرکی تاریخ مقرر کردی ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔ سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر9 ستمبرکو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ایک روز کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔فاضل عدالت نے ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کے

لیے تاریخ مقرر کردی۔ جس کے تحت سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر 9 ستمبرکوتمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔قبل ازیں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے پارک لین ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی تھی اور سابق صدر نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔ بعد ازاں نیب نے مذکورہ ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا۔ابتدائی ریفرنس میں سابق صدر سمیت 10 ملزمان اور تین کمپنیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ کمپنیوں پر نمائندوں کے ذریعے فردجرم عائد کی گئی۔ مذکورہ کمپنیوں میں پارک لین کمپنی، پارتھینون کمپنی اور ٹریکم پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔پارک لین کمپنی ریفرنس میں17 میں سے مجموعی طور پر 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں 10 افراد اور تین کمپنیاں شامل ہیں۔ ریفرنس میں نامزد3 ملزمان یونس قدوائی، عزیر نعیم اور اقبال میمن اشتہاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں