ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گھریلو صارفین کے لیے بری خبر، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی گیس کی قیمت میں 1روپے 60 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلینڈرکی11 اعشاریہ آٹھ کلو کا سلنڈر 18 روپے 83 پسے مہنگا ہو گیا ہے، گھریلوسلینڈرکی قیمت1363روپے55پیسےمقررکردی گئ ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں

اضافہ کیے جانے کے حوالے سےخبریں گردش میں تھیں لیکن بعد ازاں وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا گیا لیکن ایل پی جی قیمتوں میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ، عوام شدید حیران اور تنقید کر رہے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں کو روک کر ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ بھی حیران کن ہے، پٹرول کی قیمتوں میں قبل ازیں ہوشربا اضا فہ کیا گیا تھا لیکن عوام خون خشک کیا ہواتھا لیکن آخرکر کا ر عوام پر اوگرانے عوام پر مہنگا ئی کا بم گرادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں