تحریک انصاف کی باغ میں تاریخی ریلی، راجہ عبدالقدیر کا باغ پہنچنے پر بھرپور استقبال

باغ(بیورو رپورٹ ) تحریک انصاف کا سونامی باغ سے ٹکرا گیا، باغ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی، تحریک انصاف کے بانی رہنما راجہ عبدالقدیر سینکڑوں گاڑیوں کےقافلے کے ساتھ باغ میں داخل، ارجہ، مہاجر کیمپ، ،منگ بجری ،ہاڑی گہل، نعمان پورہ، باغ، ملوٹ اور بیس بگلہ میں جگہ جگہ استقبال، ہزاروں کارکن ریلی میں شریک ہوئے، زمان چوک سے باغ پل تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ریلی میں شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما راجہ عبدالقدیر کا باغ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، بانی رہنما تحریک انصاف کو ریلی کی صورت میں ہاڑی

گہل سے بیس بگلہ لایا گیا،ریلی میں سیکڑوں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ شدید بارش کے باوجود درجنوں موٹر سائیکل بھی شریک ہوئے، ارجہ ، مہاجر کیمپ، منگ بجری، باغ، نعمان پورہ اور ملوٹ میں جگہ جگہ کارکنوں نے زبردست استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اور ہار پہنائے، کارکنوں نے عمران خان، بیرسٹر سلطان اور راجہ عبدالقدیر کے حق میں نعرے بھی لگائے ، ارجہ پہنچے پر تاجر رہنماؤں نے راجہ قدیر کا استقبال کیا اور وہاں سے درجنوں گاڑیاں ریلی میں شامل ہوگئیں،منگ بجری اور ہاڑی گہل میں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد نے سردار خالد محمدود ، راجہ ہارون ایڈووکیٹ سردار افتخار مغل ،راجہ آفتاب ،راجہ عبدلحفیظ کی قیادت میں راجہ عبدالقدیر خان کا استقبال کیا، سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ریلی ہاڑی گہل سے نعمان پورہ اور پھر باغ شہر میں پہنچی ، باغ سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ریلی میں شریک ہوا، ریلی باغ سے تھب روانہ ہوئی تو حد نگاہ گاڑیاں ہی گاڑیاں تھیں، بیس بگلہ پہنچنے پر راجہ عبدالقدیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں