وزیراعظم سردار تنویرالیاس کا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے بڑا حکم

اسلام آباد( عاطف ندیم) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور ریاست میں پھلدار اور پھولدار پودوں کی کاشت بڑھانے کے لیے محکمہ جات کو شجرکاری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے آزاد جموں وکشمیر میں اس سال شجرکاری مہم کے دوران انار کے دو لاکھ، سیب ، اخروٹ، زیتون اور آم کے ایک ایک لاکھ، چیری کے پچاس ہزار اور ناشپاتی، آلو بخارہ اور خوبانی کے تیس تیس ہزار پودہ جات لگائے جائیں۔

وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آزاد کشمیر کے پچیس ہزار کنال رقبہ پر زعفران کاشت کی جائے، اس کے علاوہ وزیراعظم نے محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ 300  ایکڑ رقبہ جات پر گلاب اور دیگر پھولدار پودے لگائے جائیں تاکہ پھول دار پودہ جات کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہو سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں