وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے آزاد کشمیر کے قومی ترانے میں جدت لانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(اصغرحیات) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا ایک اور بڑا اقدام، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر حکومت سردار میر اکبر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر کے قومی ترانے میں جدت لانے اور ترانہ کو کشمیریوں کی آواز کے طور پر مزید پرکشش اور پرسوز بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے

کمیٹی میں سینئر مشیر حکومت نامور قانون دان و ممتاز پارلیمنٹیرین وزیراعظم کےقریبی ساتھی سردار محمد حسین خان، وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی ،وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان ،وزیر حکومت ملک ظفر ،وزیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم کو شامل کیا گیا ہے ، کمیٹی میں معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار امتیازشاہین، پارلیمانی سیکرٹری و ممبر اسمبلی محترمہ بیگم امتیاز نسیم ،چیف سیکرٹری آزاد حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ،سٹیشن کمانڈر مظفرآباد ،سیکرٹری لبریشن سیل، سیکرٹری قانون، سیکرٹری سروسز، سید علی شاہ گیلانی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید عارف حسین ،ڈاکٹر انعام الحق اور پروفیسر انور مسعود شامل کیا گیا ہے، کمیٹی آزاد کشمیر کے قومی ترانے میں جدت لانے کے حوالے سے کام کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں