وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے تعلیمی اداروں اور مدرسوں میں تشدد پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(اصغرحیات) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وسیع تر عوامی مفاد میں احکامات صادر فرمائے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مدرسوں اور تعلیمی اداروں میں تشدد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہےکہ تمام تعلیمی اداروں اور مدرسوں میں 6 ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کیے جائیں

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،مدارس اور دیگر پبلک دفاتر میں معیاری واش رومز کی سہولت مہیا کی جائے

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ جملہ تعلیمی اداروں، مدارس، ہسپتالوں اور پبلک دفاتر کے واٹر سٹوریج ٹینکس کی موثر صفائی و نگہداشت کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ ہر سال واٹر سٹوریج ٹینکس کی specialized چیکنگ اور مانیٹرنگ کا میکانزم اختیار کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں