عمران خان ایک رہبر، رہبر کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان ہے،وہ ایک لیڈر نہیں بلکہ رہبر ہیں اور رہبر کو کبھی مائنس نہیں کیا جا سکتا

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک انصاف ان کی پہلی اور آخری جماعت ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستانی ثقافت کی عالمی سطح پر پہچان ہوئی، انہوں نے کہا کہ حریک انصاف میں کچھ لوگ ذاتی مفادات حاصل کرنے شامل ہوئے آج وہ ماضی بن چکے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان صاحب 19 سال کی عمر میں عالمی شہرت یافتہ بن چکے تھے،عمران خان نے سیاست میں بہت جدوجہد کی اور پاکستان میں فلاحی ادارے قائم کیے، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں سٹیٹس کو توڑا، جس سے متاثر ہو کر میں نے تحریک انصاف جوائن کی ، خان صاحب بلاشبہ رہبر پاکستان ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں