وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی صحافیوں کیلئے جرنلزم اکیڈمی کے قیام کی ہدایت

اسلام آباد(اصغرحیات) آزاد کشمیر حکومت کا صحافیوں کیلئے بڑا اقدام، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے صحافیوں کیلے جرنلزم اکیڈمی کے قیام کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ہدایت کی ہے کہ جنرنلزم اکیڈمی کا جلد قیام عمل میں لاکر اسے جلد فعال کیا جائے، وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو تین ہفتوں میں پریس اکیڈمی کے قیام کے حوالہ سے مطلوبہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ اور پریس فاؤنڈیشن کو فعال کرنے کی بھی ہدایت دی ہے،

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پریس اکیڈمی کے قیام کیلئے معاملات یکسو کرنے، پریس فاونڈیشن کو فعال بنانے اور جرنلسٹس پروٹیکشن کے حوالہ سے دو سینئر صحافیوں سردار ذوالفقار علی اور طارق نقاش کو فوکل پرسن مقرر کر دیا،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ہدایت کی ہے کہ

پریس اکیڈمی میں صحافیوں کی ٹریننگ کے حوالہ سے کورسز وضع کیے جائیں اور اس سلسلہ میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کی بھی خدمات لی جائیں۔ جنرنلسٹس پروٹیکشن بل کو پریس فاؤنڈیشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں