وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے پولیس میں تاریخی اصلاحات کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اصغرحیات) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں قائم آزاد حکومت نے ریاست کے امن عامہ اور سیکورٹی مسائل مؤثر انداز میں حل کرنے کیلئے آزاد جموں وکشمیر پولیس میں اصلاحات کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر پولیس کے مختلف شعبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحاتی عمل ، سائبر اور سی آئی اے کے الگ الگ ڈویژن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر پولیس میں سی ٹی ڈی، پیٹرولنگ پولیس، ٹورازم پولیس، بم سکواڈ، وی آئی پی ایریاز کی سکیننگ کیلئے الگ الگ یونٹس قائم کیے جائیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پولیس میں اصلاحاتی عمل کی منظوری دیدی ہے، اصلاحاتی عمل کے تحت آزاد کشمیر پولیس میں 15 پولیس کا الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائےگا، 15 پولیس کا دائرہ کار ہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا،

آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز میں فرانزک لیب بنائی جائیں، تمام بڑے شہروں کو سیف سٹی بنایا جائے گا اور آن لائن ایف آئی آردرج کرنے کا طریقہ وضع کیا جائے گا ،پولیس اصلاحات کے تحت غلط ایف آئی آر درج کرنے والے کو ایک سال سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، اصلاحاتی عمل کے تحت تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس فورس یونٹ قائم کیے جائیں گے، آزاد کشمیر پولیس میں وومن پولیس کا الگ ڈویژن قائم کیا جائےگا، ویمن پولیس کے امور و انتظام کے لیے علیحدہ ڈی آئی جی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ہو گا، وزیراعظم نے پولیس اصلاحات کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ہدایات جاری کر دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں