نواز شریف اور شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرلیا

ن لیگ کی قیادت کی آلندن میں طویل بیٹھک ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے چند روز میں پانچویں مرتبہ ملے۔ ملاقات میں ملک کے سیاسی اُمور اور آرمی چیف کی تعیناتی کے امور زیر غور آئے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں میں اتفاق ہوا کہ سینئر موسٹ آفسیر کو آرمی چیف تعینات کیا جائے گا

قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے رانا مبشر اقبال، احسان الحق باجوہ، ڈاکٹر مہر لیاقت علی اور میاں ساجد پرویز کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف، سلیمان شہباز شریف، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہوئے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں