ضلع باغ کے دو بھائی حسن حیات اور فیصل حیات پی ٹی وی میں گریڈ 18 میں ترقیاب

ضلع باغ آزاد کشمیرسے تعلق رکھنے والے دو بھائی حسن حیات خان اور فیصل حیات خان پاکستان ٹیلی ویژن میں گریڈ 18 میں ترقیاب ہوگئے ۔ دونوں بھائیوں کا تعلق ضلع باغ کے گاوں سارمنڈل سے ہے ،دونوں بھائی سابق ڈائیکٹرسی ڈی اے گل حسین خان کے فرزند اور گل زمان خان مرحوم اور ماسٹر سرور خان کے بھتیجے ہیں۔  سابق وزیراعظم آزادکشمیر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان نے حسن حیات اور فیصل حیات کو پرموشن پر مبارک باد دی ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں حسن حیات خان کو اسسٹنٹ کنٹرولر پروگرامز اور فیصل حیات خان اسسٹنٹ کنٹرولر انجینیرنگ پی ٹی وی گریڈ 18 میں پرموٹ کر دیا گیا، دونوں بھائیوں کس تعلق نارمہ راجپوت فیملی گاوں سامنڈل اور تحصیل دھیرکورٹ سے جو کہ سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے گل حسین خان مرحول کے فرزند اور جی این این ٹی وی کے رپوٹر اصغر حیات اور اسسٹنٹ ڈاہیکٹر سی ڈی اے لیاقت حیات کے بھائی ہیں ۔ عوام علاقہ نے دونوں بھائیوں کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، سابق وزیراعظم صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق اور عبدالرشید ترابی ، بیگم امتیاز نسیم پی ٹی آی رہنما راجہ عبدالقدیر اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات کی دونوں نوجوانوں کو پرومشن پر مبارکباد دی ہے، حسن حیات خان پی ٹی وی ہوم کے مشہور پروگرام ” ہر دل بولے پاکستان ” کے پروڈیوسر ڈارہیکٹر ہیں جبکہ وہ ڈاکومنٹری پروڈکشن کے حوالے سے متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ جیت چُکے ہیں ۔جبکہ فیصل حیات خان انجینیرنگ انچارج کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی اور سی ڈی اے کیمیٹی کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں