پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کی جانب سے آپ کو پاکستان کے 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں تجویز دی ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر بہت اہم کردار ادا کر رہا ہےایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) ایک منتخب نمائندہ ادارہ ہے، ایچ ای سی میں نجی شعبے کی 92 یونیوسرٹیز 34 علاقائی کیمپسز کیساتھ 40 فیصد طلباء کیساتھ درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سپریم ادارہ ہے جو 2002 میں تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد فنڈنگ،نگرانی،ریگولیٹ اور اعلی معیار تعلیم کو تسلیم کرنا ہے۔ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن پاکستان نے خط میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو آج کل کئی سنگین مسائل کا سامنا ہےاوران مسائل کے باعث تعلیمی شعبے کونقصان پہنچا ہے،ایچ ای سی انتظامیہ کی یکطرفہ بند دروازے کی پالیسیوں کو 180 میں سے 178 وائس چانسلرز نے مسترد کیا ہے،ایچ ای سی کی امتیازی پالیسیوں کے باعث پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا، موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی چار سالہ مدت آئندہ آخری ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن وزیرر اعظم سے مطالبہ کیا کہ یہ اعلیٰ تعلیم کو بچانے کا ایک صحیح وقت ہےاور اس مقصد کیلئے چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کا اطلاق کیا جائےاور تقرری کا عمل صرف اس صورت میں ممکن ہے جب تقرری سیاسی اور بیرونی عمل و دخل سے پاک ہو۔
ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے خط میں نکتہ اٹھایا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے متحرک مواقع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے،بطور وزیراعظم اور کنٹرولنگ اتھارٹی ہونے پر آپ سے ایک کمیٹی کی درخواست ہےکہ بین الاقوامی ماہرین تعلیم پر مشتمل غیرجانبدار اور اہل سرچ کمیٹی قائم کی جائے ، میرٹ کی بنیاد پر شفاف تقرری کے لیے ایک سرچ کمیٹی کا کردار بہت ضروری ہے، وزیراعظم بطور کنٹرولنگ اتھارٹی نئے چیئر مین ایچ ای سی کی تعیناتی کے عمل کو ہر قسم کے سیاسی اثرو رسوخ سے پاک رکھیں اوراس اہم عہدے کے لئے چربہ سازی اور دیگر مقدمات میں ملوث اشخاص کو اس تمام تر پراسیس سے دور رکھا جائے،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع سے بھی گریز کیا جائے،ڈاکٹر عبدالرحمن چوہدری کا خط میں کہنا تھا کہ میں بطور اسٹیک ہولڈر اعلیٰ تعلیمی معیار،ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار کےلیئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں، اے پی ایس یو پی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں