تحریک انصاف کی تنظیم نو، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا اعلان

اسلام آباد، تحریک انصاف کی تنظیم نو کا اعلان کردیا گیا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل اور عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ اسی طرح چاروں صوبوں کے صدور کی بھی نامزدگیاں کردی گئیں ہیں، پرویزخٹک کو خیبرپختونخواہ، علی زیدی کو سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے، قاسم سوری کو بلوچستان ، شفقت محمود کو پنجاب اور خسروبختیار کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں