پاکستانی نژادامریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کا ڈراپ سین

راولپنڈی پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اغواکیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔وجیہہ کو 16 اکتوبر کوہی قتل کردیا گیا تھا، ملزم رضوان نے اس کی لاش ہنگو میں دفن کی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم رضوان کے والد کو بھی قتل میں مدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وجہیہ سواتی کا کیس زیر تفتیش ہے، زیادہ بات نہیں کرسکتے۔سی پی او کا کہنا تھاکہ 16 اکتوبر کو وجیہہ پاکستان آئی اور ان کےشوہر نے انہیں ریسیو کیا جبکہ لکی مروت کے علاقے پیضُو سے وجیہہ کی میت مل گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وجیہہ کیس میں رضوان حبیب، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں