وفاقی درالحکومت میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کر دی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اومیکرون کے مریض کی کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔جس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون وئرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ویکسی نیشن کروائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں