لاہور چیمبر میں مساوی معاشرے کی ترقی اور پولیٹیکل اکانومی آف بیڈ گورننس کے موضوع پر کتابوں کی تقریب رونمائی

لاہور( نمائندہ خصوصی) لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں مساوی معاشرے کی ترقی اور پولیٹیکل اکانومی آف بیڈ گورننس کے موضوع پر کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، کتاب کے مصنف جمیل ناصر، معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد کاردار اور ڈاکٹر ندیم الحق نے شرکت کی ہے۔مقررین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی لیڈر کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت اور وسائل رکھتا ہے، گورننس کے مسائل کو حل کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرنا ہونگی۔کتاب کے مصنف جمیل ناصر نے کتاب کے اغراض و مقاصدپر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق نے کتابوں کے مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ ہر سطح پر اچھی حکمرانی معاشی ترقی، سیاسی استحکام اور سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، حکومت کو معاشی پالیسی تشکیل دینے کے لیے مددگار معلومات ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں