رحمت العالمین ٹرسٹ کی جانب سے حضرت محمدﷺ کی روشن تعلیمات کو دنیا میں پھیلانے کا آغاز

لاہور(نمائندہ خصوصی)رحمت العالمین ٹرسٹ کی جانب سے اقوام عالم کو حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس سے متعارف کروانے اور دنیا کوانکی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے انگریزی زبان میں خوبصورت دستاویزی فلموں کا آغاز کیا گیا،اس سلسلے کی پہلی فلم رازئی ہال پنجاب یونیورسٹی میں دیکھائی گئی۔ تقریب میں اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب،امجداسلام امجد،چیئر مین الکبیر ٹاون چوہدری اورنگزیب،میجر رفیق حسرت، جنرل مینجرالکبیر ٹاون سیلز ایند مارکیٹنگ خرم شہزاد، پنجاب بونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمداور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئر مین الکبیر ٹاون چوہدری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اچھا قدم ہے جس کے لیے ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں چنا ہے۔ آج سوشل میڈ یا کا دور ہے اور یہ تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے کہ آپ اپنی بات لاکھوں کڑوروں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ہم امجد اسلام امجد کی سربراہی میں اس کام کو بہت آگئے تک لیکر جائے گئے۔
سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ دنیا کو حضورﷺ کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینا بہت ضروری ہے اور میں نے ہمیشہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جو سیرت النبی پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوشبو ہے جو پوری دنیا میں پھیل جائے گئی اس خیال کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ ہمیں ان لوگوں کو بتا نا ہے جو حضرت محمدﷺ کے بارے میں نہیں جانتےوائس چانسلر نیاز احمد ہم نے جن لوگوں کو اپنا پیغام پہنچانا ہے وہ ہمارے کردار کو دیکھتے ہیں۔ہمیں خود بھی سب سے پہلے حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اور اپنے کردار کو بہتر بنانا چاہیے۔میجر رفیق حسرت نے کہا کہ ؎نبیﷺ کی ذات کے بارے میں پوری دنیا کو بتانا ہمارا فرض ہے۔امجد اسلام امجد نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایسی خوبصورت دستاویزی فلمیں بناتے رہے گئے اور پوری دنیا کو بتائے گئے کہ ہم حضرت محمدﷺ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس کام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں